حیدرآباد۔24۔اپریل(اعتماد نیوز)عوام جب تک کوئی فائدہ نہ ہو تو عوام اس کام
کرنے کی طرف آگے نہیں بڑھتی۔ چنانچہ ووٹ کا بھی یہی حال کہ عوام کی بڑی
تعداد جمہوریت کے اس عظیم ہتھیار کو استعمال کرنے میں سست روی سے کام لیتی
ہے۔ اس کا خاتمہ کرنے کے لئے ضلع نیلور کے الیکشن حکام نے ایک نئے طرقیہ کو
متعارف کیا جسکے تحت ووٹ ڈالنے کے بعد جملہ ووٹ ڈالنے
والوں میں سے قرعہ
اندازی کے ذریعہ 100گرام سونا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ مزید
10سونے کے زیورات ‘ہر حلقہ میں پہلا انعام 10گرام سونا اور مزید 9افراد کو
2گرام سونے کے انعامات دئے جائینگے۔اور بمپر آفر کو 212مواضعات کے ووٹروں
کے درمیان تقسیم کیا جائیگا۔کاش اگر پورے آندھرا پردیش میں اس اسکیم کو عمل
میں لایا جاتا تو 95فیصد سے زائد ووٹنگ کی شرح ہوتی!!!